سینیٹ میں ناکامی، پیپلزپارٹی نے باغی سینیٹر کی تلاش کیلئے کوششیں مزید تیز کر دیں

ْپارٹی ارکان سے دباؤ یا مبینہ کالز سے متعلق تفصیلات اور معلومات حاصل کی جائیں گی، ذرائع

ہفتہ 24 اگست 2019 14:15

سینیٹ میں ناکامی، پیپلزپارٹی نے باغی سینیٹر کی تلاش کیلئے کوششیں مزید ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اگست2019ء) ایوان بالا میں حزب اختلاف کی جماعت پاکستان پیپلزپارٹی نے صادق سنجرانی کیخلاف تحریک عدم اعتماد ناکام بنانے والے باغی سینیٹرز کی تلاش کیلئے کوششیں مزید تیز کردی ہیں۔ذرائع نے بتایا پیپلز پارٹی کی فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ پارٹی ارکان سے دباؤ یا مبینہ کالز سے متعلق تفصیلات اور معلومات حاصل کی جائیں گی۔

(جاری ہے)

اطلاعات کے مطابق کمیٹی نے ارکان سینیٹ کی جانب سے وفاداریاں تبدیل کرنے کے معاملے کی تہہ تک جانے کا فیصلہ کیا۔کمیٹی پارٹی ارکان سے پوچھ گچھ کرے گی اور ضرورت پڑنے پرمبینہ کالز کی تفصیلات بھی طلب کی جاسکتی ہیں۔خیال رہے کہ چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کے خلاف تحریک عدم اعتماد ناکام ہونے کے بعد پاکستان پیپلز پارٹی نے دغا کرنے والے ارکان کا سراغ لگانے کیلئے ایک کمیٹی بنائی تھی۔سینیٹ میں ناکامی کے بعد پیپلز پارٹی کے تمام 21 سینیٹرز نیاپنے استعفے پارٹی چئیرمین کے پاس جمع کروائے تھے۔پیپلزپارٹی کے سینیٹرز نے کہا تھا کہ وہ پارٹی کے وفادار ہیں، پارٹی چیئرمین جب چاہیں انکے استعفے سینیٹ سیکرٹریٹ میں جمع کروائیں۔