ہائیکورٹ بار کا پرسوں عدالتی کارروائی کے بائیکاٹ اور ہڑتال کا اعلان

ہفتہ 24 اگست 2019 15:48

ہائیکورٹ بار کا پرسوں عدالتی کارروائی کے بائیکاٹ اور ہڑتال کا اعلان
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اگست2019ء) لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن نے وائس چیئرمین پاکستان بار کونسل سید امجد شاہ کوپشاور ہائیکورٹ میں حالیہ ججز تعیناتی کے حوالہ سے بیان پر توہین عدالت کانوٹس جاری کرنے کے خلاف پرسوں ( پیر) بطور احتجاج عدالتی کارروائی کا مکمل بائیکاٹ اور ہڑتال کااعلان کردیا ۔