سندھ میں دفعہ 144 نافذ، موٹر سائیکل کی ڈبل سوار پر بھی پابندی عائد کر دی گئی

حکومت سندھ کی جانب سے جاری نوٹیفیکشن کے مطابق پابندی کا فوری اطلاق ہوگا، 10 محرم تک اسلحہ لہرانے پر بھی پابندی عائد ہوگی، موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پابندی سے خواتین اور بزرگ شہریوں کو استثنیٰ حاصل ہوگا

muhammad ali محمد علی ہفتہ 24 اگست 2019 19:12

سندھ میں دفعہ 144 نافذ، موٹر سائیکل کی ڈبل سوار پر بھی پابندی عائد کر ..
کراچی (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔24 اگست 2019ء) سندھ میں دفعہ 144 نافذ، موٹر سائیکل کی ڈبل سوار پر بھی پابندی عائد کر دی گئی، حکومت سندھ کی جانب سے جاری نوٹیفیکشن کے مطابق پابندی کا فوری اطلاق ہوگا، 10 محرم تک اسلحہ لہرانے پر بھی پابندی عائد ہوگی، موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پابندی سے خواتین اور بزرگ شہریوں کو استثنیٰ حاصل ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق حکومت سندھ نے صوبے بھر میں فوری دفعہ 144 نافذ کر دی ہے۔

(جاری ہے)

سندھ کے محکمہ داخلہ کی جانب سے جاری نوٹیفیکشن کے مطابق سندھ بھر اور خاص کر کراچی میں دفعہ 144 10 محرم تک نافذ رہے گی۔ اس دوران اسلحہ لہرانے اور ڈبل سواری کرنے پر پابندی عائد ہوگی۔ صوبائی حکومت کے نوٹیفیکشن کے مطابق موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پابندی سے خواتین اور بزرگ شہریوں کو اثتثنیٰ حاصل ہوگا۔ صوبے بھر اور خاص کر کراچی میں سیکورٹی انتظامات مزید سخت کر دیے گئے ہیں۔ سیکورٹی کے خصوصی انتظامات 10 محرم تک جاری رکھے جائیں گے۔