امریکی پابندیاں،چینی ٹیلی کام کمپنی ہواوے کی آمدنی میں 10ارب ڈالر کمی کا امکان

اتوار 25 اگست 2019 10:30

بیجنگ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اگست2019ء) ٹیکنالوجی کی دنیا کی مشہور چینی کمپنی ہواوے کا کہنا ہے کہ امریکی پابندی کے سبب رواں سال کمپنی کی آمدنی میں کم از کم 10 ارب ڈالر کی کمی متوقع ہے، ان پابندیوں کے سبب ہواوے امریکی کمپنیوں سے اہم تکنیکی آلات نہیں خرید سکے گی۔ یہ بات برطانوی اخبار فنانشل ٹائمز نے بتائی۔

(جاری ہے)

امریکا نے چند روز قبل ہواوے کے لیے مزید 90 دن کی مہلت کا اعلان کیا تھا، اس مہلت کے د وران امریکی ٹکنالوجی کمپنیاں ہواوے کو ایسی مصنوعات کی فروخت جاری رکھ سکتی ہیں جو امریکی قومی سلامتی کے لیے خطرہ نہیں۔

اس سے پہلے کمپنی نے رواں ماہ اپنے موبائل فون، لیپ ٹاپ اور سمارٹ ڈیوائس کے لیے اپنے خصوصی آپریٹنگ سسٹم کا انکشاف کیا تھا۔ اس بارے میں کمپنی کا کہنا تھا کہ یہ پیش رفت ہواوے کو گوگل کے اینڈرائڈ سسٹم کا متبادل فراہم کر سکتی ہے۔