برطانوی باکسر عامر خان کل اسلام آباد پہنچیں گے، ایل او سی کا دورہ کرینگے

کشمیر میں بد ترین صورت حال کے حوالے سے وسیع سطح پر آگاہی پھیلانا چاہتا ہوں، عامر خان

پیر 26 اگست 2019 13:46

برطانوی باکسر عامر خان کل اسلام آباد پہنچیں گے، ایل او سی کا دورہ کرینگے
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اگست2019ء) پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان کل منگل اسلام آباد پہنچیں گے، عامر خان ایل او سی کا دورہ کریں گے۔

(جاری ہے)

عامر خان نے بتایاکہ بھارت کے یک طرفہ اقدامات اور مقبوضہ کشمیر میں وحشیانہ بربریت پر لائن آف کنٹرول کا دورہ کروں گا۔ عامر خان نے کہاکہ کشمیر میں بد ترین صورت حال کے حوالے سے وسیع سطح پر آگاہی پھیلانا چاہتا ہوں۔انہوںنے کہاکہ اقوام متحدہ چارٹر کی خلاف ورزیوں اور کشمیر میں نسل کشی کے خلاف آواز بنیں گے۔