لاہور ہائیکورٹ نے پی آئی اے ہائوسنگ سوسائٹی کے الیکشن رکوانے کی درخواست مسترد کر دی

جمعرات 29 اگست 2019 22:47

لاہور۔29 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 اگست2019ء) لاہور ہائیکورٹ نے پی آئی اے ہائوسنگ سوسائٹی کے الیکشن رکوانے کی درخواست پر فریقین کے دلائل سننے کے بعد الیکشن رکوانے کی درخواست مسترد کر دی ۔

(جاری ہے)

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شمس محمود مرزا نے سلیم اختر کی درخواست پر سماعت کی، درجواست گزار وکیل نے موقف اختیار کیا کہ پی آئی آے ہائوسنگ سوسائٹی میں غیر آئینی طور پر31 اگست کو الیکشن کروایے جا رہے ہیں سوسائٹی انتظامیہ منظور نظر افراد کو نوازنے کے لیے الیکشن کروا رہی ہے درخواست گزار کے وکیل نے استدعا کی کہ عدالت اکتیس اگست کو ہونے والے سوسائٹی کے انتخابات رکوانے کا حکم دے جبکہ دوسری جانب سوسائٹی وکیل نے عدالت کو آگاہ کیا کہ سوسائٹی میں آئینی اور قانون کے مطابق انتخابات کروائے جا رہے ہیں انتخابات میں تمام امیدوار اپنے اپنے کاغذات نامزدگی جمع کروا چکے ہیں عدالت الیکشن رکوانے کی درخواست مسترد کرنے کا حکم دے،عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد الیکشن رکوانے کی درخواست مسترد کر دی۔