بھکر ، معمولی تلخ کلامی پر سولہ سالہ بیٹے نے زہریلی گولیاں کھا کر زندگی کا خاتمہ کرلیا ، موت کا سن کر ماں بھی چل بسی

اتوار 1 ستمبر 2019 21:50

بھکر ، معمولی تلخ کلامی پر سولہ سالہ بیٹے نے زہریلی گولیاں کھا کر زندگی ..
بھکر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 ستمبر2019ء) جنڈانوالہ کے نواحی چک نمبر 65ڈی بی میں ماں بیٹے میں معمولی تلخی کلامی پر 16 سالہ بیٹے نے زہریلی گولیاں کھاکر زندگی کا خاتمہ کرلیا ،بیٹے کی موت کا سن کر ماں ہارٹ اٹیک سے چل بسی۔

(جاری ہے)

واقعات کے مطابق جنڈانوالہ کینواحی چک نمبر 65 ڈی بی میں محمد حنیف کراچی بریانی والے کے گھر میں المناک سانحہ میں اسکی بیوی اور بیٹا زندگی کی بازی ہار گئے گھر میں محمد آصف اور اسکی والدہ کے درمیان معمولی بات پر جھگڑا ہوا جس پر 16 سالہ آصف نے دلبرداشتہ ہوکر زہریلی گولیاں کھالیں جن سے اسکی حالت غیر ہونے پر آر ایچ سی جنڈانوالہ لایا گیا جہاں سے ڈی ایچ کیو بھکر ریفر کر دیا گیا مگر وہ راستے ہی میں جان کی بازی ہار گیا بیٹے کی موت کا سن کر صدمے میں ماں کو ہارٹ اٹیک ہوا اور وہ موقع پر جا ں بحق ہو گئی واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پورے گاؤں کی فضا سوگوار ہوگئی ۔

متعلقہ عنوان :