مکئی کی پیداوار میں پانچ سال کے دوران 13لاکھ 72 ہزار ٹن اضافہ

پیر 2 ستمبر 2019 10:45

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 ستمبر2019ء) گزشتہ پانچ سال کے دوران مکئی کی ملکی پیداوار میں 13لاکھ 72 ہزار ٹن کا اضافہ ہوا ہے۔ اقتصادی جائزہ رپورٹ کے اعدادو شمار کے مطابق مالی سال 2014-15ء کے دوران مکئی کی قومی پیداوار 49 لاکھ 37ہزار ٹن تھی جو گزشتہ مالی سال 2018-19ء کے دوران 63 لاکھ 9 ہزار ٹن تک بڑھ گئی اس طرح مکئی کی پیداوار میں 13 لاکھ 72 ہزار ٹن کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق مالی سال 2015-16ء کے دوران مکئی کی ملکی پیداوار 52 لاکھ 71 ہزار ٹن تک بڑھ گئی جو آئندہ مالی سال 2016-17ء کے دوران 61 لاکھ 34 ہزار ٹن تک بڑھ گئی تاہم مالی سال 2017-18 ء کے دوران پیداوار میں کمی سے پیداوار 59 لاکھ 2 ہزار ٹن رہی لیکن گزشتہ مالی سال 2018-19ء کے دوران مکئی کی ملکی پیداوار میں نمایاں اضافہ ہوا اور پیداوار کا حجم 63 لاکھ 9 ہزار ٹن تک بڑھ گیا۔ اس طرح گزشتہ پانچ سال کے دوران مکئی کی پیداوار میں 13لاکھ 72ہزار ٹن کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :