پٹ سن کی درآمدات میں جون کے دوران 66.7 فیصدکمی ہوئی، شماریات بیورو

پیر 2 ستمبر 2019 10:45

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 ستمبر2019ء) جون 2019ء کے دوران پٹ سن کی قومی درآمدات میں 66.7 فیصد کی کمی واقع ہوئی ہے۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعدادو شمار کے مطابق جون 2019ء کے دوران پٹ سن کی درآمدات 132 ملین روپے تک کم ہوگئیں جبکہ جون 2018ء کے دوران 396 ملین روپے کی درآمدات کی گئی تھیں۔

(جاری ہے)

اس طرح جون 2018ء کے مقابلہ میں جون 2019ء کے دوران پٹ سن کی ملکی درآمدات میں 264 ملین روپے یعنی 66.7 فیصد کی نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی۔

متعلقہ عنوان :