پاکستان مصر سے 36 میراج 5 طیارے حاصل کرے گا

میراج طیاروں کی ڈیل پر گزشتہ دو سال سے بات چیت جاری تھی جس کو اب عملی شکل دے کر مکمل کر لیا گیا ہے.

muhammad ali محمد علی پیر 2 ستمبر 2019 21:21

پاکستان مصر سے 36 میراج 5 طیارے حاصل کرے گا
اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔02 ستمبر2019ء) : ایشین ملٹری ریویو کے تجزیہ کار ایلن وارنس نے ٹویٹر پر انکشاف کیا ہے کہ پاک فضائیہ مصر سے میراج 5 طیارے خریدے گی۔ تفصیلات کے مطابق پاک فضائیہ آئندہ چند ہفتوں میں مصری فضائیہ سے میراج طیارے لے رہی ہے. مصر سے آنے والے ان میراج طیاروں کی ڈیل پر گزشتہ دو سال سے بات چیت جاری تھی جس کو اب عملی شکل دے کر مکمل کر لیا گیا ہے. ذرائع کے مطابق مصر سے آنے والے میراج طیارے پاک فضائیہ اپنی بیک اپ سپورٹ کے لئے خرید رہی ہے مگر ان میں سے کئی طیارے آپریشنل بھی کر دئیے جائیں گے. کسی بھی حملے سے نمٹنے اور بھرپور جواب دینے والے میراج طیاروں کا پاکستان کے لڑاکا طیاروں میں اضافہ ملکی دفاع کے لئے موثر ثابت ہوگا. تفصیلات کے مطابق پاکستان کے پاس پہلے بھی میراج طیارے موجود ہیں جبکہ اور پاکستان اب مزید یہ طیارے خرید رہا ہے ان طیاروں کی آمد سے پاک فضائیہ کی صلاحیت میں اضافہ ہو گا اور ان طیاروں کو مینٹیننس اور پہلے سے مجود طیاروں کے متبادل کے طور پر استعمال کیا جا سکے گا۔

(جاری ہے)

یہ طیارے جدید رڈار سسٹم سے لیس ہیں اور رات کے وقت بھی پرواز کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ ان طیاروں کو 2008میں مصر میں اپ گریڈ کیا گیا تھا اور ان میں آر سی 400 رڈار نصب کیا گیا جبکہ ان میں رات کے وقت حملہ کرنے کی ایچ ایم ڈی صلاحیت موجود ہے۔ پاکستان مصر سے اب 36یہ طیارے خریدے گا اور جلد یہ طیارے پاکستان پہنچ جائیں گے۔ پاکستانی فضائیہ دنیا کی جدید ترین فضائیہ میں سے ایک ہے اور پاکستان خود بھی جے ایف 17تھنڈر جیسے طیارے بنارہا ہے اس کے ساتھ ساتھ پاکستان دوسرے ممالک سے بھی طیارے خرید کر انی صلاحیت بڑھا رہا ہے۔