وزارت داخلہ کا یوم دفاع کیلئے عام تعطیل دینے کی بجائے دفاتر میں جلدی چھٹی دینے کا فیصلہ

ملک بھر کے تمام دفاتر دن تین بجےسے بند رہیں گے، دفاتر جلدی بند کرنے کا مقصد یوم دفاع کی تقریبات میں شرکت ہے، نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا

muhammad ali محمد علی بدھ 4 ستمبر 2019 20:52

وزارت داخلہ کا یوم دفاع کیلئے عام تعطیل دینے کی بجائے دفاتر میں جلدی ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 04 ستمبر2019ء) وزارت داخلہ کا یوم دفاع کیلئے عام تعطیل دینے کی بجائے دفاتر میں جلدی چھٹی دینے کا فیصلہ، ملک بھر کے تمام دفاتر دن تین بجےسے بند رہیں گے، دفاتر جلدی بند کرنے کا مقصد یوم دفاع کی تقریبات میں شرکت ہے، نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق وزارت داخلہ نے اعلان کیا ہے کہ یوم دفاع کے روز ملک کے تمام سرکاری دفاتر جلد بند کر دیے جائیں گے۔

اس حوالے سے جاری نوٹیفیکیشن کے مطابق ملک بھر کے تمام دفاتر دن تین بجےسے بند رہیں گے۔ اس فیصلے کا مقصد سرکاری ملازمین کی یوم دفاع کی تقریبات میں شرکت یقینی بنانا ہے۔ کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے بھی دفاتر جلد بند ہوں گے۔ شہدا کے گھروں کو جانے کے لیے بھی ملازمین کو جلد چھٹی دی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :