محکمہ صحت صوبہ بھر میں ڈینگی کے مرض پر قابو پانے کیلئے مؤثر اقدامات اٹھا رہا ہے‘ڈاکٹر یاسمین راشد

انسداد ڈینگی مہم میں غفلت پر متعلقہ افسران کے تبادلے کے ساتھ ان کے خلاف کارروائی بھی کی جائے گی‘صوبائی وزیر صحت

جمعرات 5 ستمبر 2019 16:41

محکمہ صحت صوبہ بھر میں ڈینگی کے مرض پر قابو پانے کیلئے مؤثر اقدامات ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 ستمبر2019ء) وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشدنے کہاہے کہ محکمہ صحت صوبہ بھر میں ڈینگی کے مرض پر قابو پانے کیلئے مؤثر اقدامات اٹھا رہا ہے۔راولپنڈی کے ہر سرکاری ہسپتال میں ڈینگی کے مریضوں کی مکمل دیکھ بھال کیلئے ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل سٹاف چوبیس گھنٹے فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔تمام سی ای اوز سرکاری ہسپتالوں میں ڈینگی کے مریضوں کیلئے کئے گئے اقدامات بارے فوری رپورٹ بھیجیں۔

ڈینگی کے مرض پر قابو پانے کیلئے فیلڈ میںعملی اقدامات کے ہر قیمت پر نتائج چاہئیں۔انسداد ڈینگی کیلئے انتظامی افسران واضع کردہ ایس او پی پر عملدرآمد کے مکمل ذمہ دار ہیں۔صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے مزیدکہاکہپنجاب کے سرکاری ہسپتالوں کے ان ڈور اور آئوٹ ڈور سرویلنس پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔

(جاری ہے)

ڈینگی کی افزائش کو ختم کرنے کیلئے مربوط حکمت عملی پر عملدرآمد کیا جائے۔

ڈینگی کے مرض پر قابو پانے کیلئے فیلڈ افسران کی جانب سے غفلت کسی قیمت پر برداشت نہیں کی جائے گی۔انسداد ڈینگی مہم میں غفلت پر متعلقہ افسران کے تبادلے کے ساتھ ان کے خلاف کارروائی بھی کی جائے گی۔تمام سرکاری ہسپتالوںکے اینٹی ڈینگی وارڈز میں ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل سٹاف کی خصوصی ڈیوٹی لگائی گئی ہیں۔عوام میں ڈینگی سے بچائو کیلئے آگاہی پیدا کرنے کیلئے مؤثرمہم چلائی جائے۔