فاطمہ جناح ویمن یورنیورسٹی اور فیڈرل ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن کے تعاون سے سکول و کالج اساتذہ کیلئے ورکشاپ کا انعقاد

جمعرات 5 ستمبر 2019 21:25

راولپنڈی05ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 ستمبر2019ء) فاطمہ جناح ویمن یورنیورسٹی اور فیڈرل ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن کے باہمی اشتراک سے دو روزہ ورکشاپ کا انعقادکیا گیا، تربیتی ورکشاپ سکول و کالج اساتذہ کیلئے منعقد کی گئی۔ فیڈرل ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن کے ڈائر یکٹر جنرل میجرجنرل محمد اصغر نے کہاہے کہ اساتذہ طلبہ وطالبات کے رویوں اوراچھی تربیت کے لئے بہترین کردارادا کر سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مستقبل میں بھی اس طرح کی ورکشاپ کا انعقاد کیاجائے۔ ورکشاپ کے ریسورس پرسن اور آرگنائزر ڈاکٹر انیلا مقصود نے اس موقع پر شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بہترذہنی صحت کا تعلق بہترین تعلیمی نظام سے ہے جس کیلئے اساتذہ کو بہتر تر بیت اور رہنمائی کی اشد ضرورت ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ورکشاپ کا بنیادی مقصد اساتذہ کو با اختیار بنانے کیلئے تربیت فراہم کرنا ہے تا کہ طالب علموں اور اساتذہ کے درمیان موثر تعلقات استوار ہوں اور طرز عمل کے ذ ریعے وہ طلباء کی خود اعتمادی کو بڑھائیں اور انہیں ان کی صلاحیتوں کا ادراک کروائیں تاکہ انہیں بہترین شخصیت کے ساتھ ساتھ روشن مستقبل فراہم کر سکیں۔

ڈین فیکلٹی آف سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی ڈاکٹر عذرا رفیق نے تعلیمی اداروں کے مختلف شعبوں میں تر بیتی اقدامات کی حوصلہ افزائی کی۔