حرم مکی کرین کیس، لاپرواہی ثابت نہ ہونے پر تمام ملزمان بری

ہفتہ 7 ستمبر 2019 09:55

مکہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 ستمبر2019ء) مکہ مکرمہ کی فوجداری عدالت نے حرم مکی کرین کے مقدمے کے تمام ملزمان کو بری کردیا۔بن لادن کمپنی کے خلاف دیت کا مطالبہ تسلیم نہیں کیا۔سعودی میڈیا کے مطابق فوجداری عدالت نے ملزمان کو بری کرتے ہوئے واضح کیا کہ کرین، حادثے کے وقت درست او ر محفوظ پوزیشن میں کھڑی ہوئی تھی۔

(جاری ہے)

ملزمان میں سے کسی کے خلاف بھی لاپرواہی کا الزام ثابت نہیں ہوا۔

تمام متعلقہ عہدیداروں نے کرین سے متعلق ضروری احتیاطی تدابیر کر رکھی تھیں۔الحرم کرین کے ملزمان کے حوالے سے دعوی کیا جا رہا تھا کہ ملزمان نے کرین سے متعلق احتیاطی تدابیر نہیں اپنائی تھیں۔ کرین گرنے کا حادثہ بن لادن کمپنی کے متعلقہ اہلکاروں اور عہدیداروں کی غفلت اور لاپرواہی کا نتیجہ تھا۔