کاشتکاروں میں18 ہزار 5 سو 79 سوائل ہیلتھ کارڈز جاری کردیئے گئے

ہفتہ 7 ستمبر 2019 17:31

راولپنڈی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 ستمبر2019ء) محکمہ زراعت پنجاب نے زمین کی زرخیزی بڑھانے کے لئی18 ہزار 5 سو 79 سوائل ہیلتھ کارڈز جاری کردیئے جبکہ 3 لاکھ 30 ہزار 5 سو 87 کاشتکاروں کو کسان کارڈز بھی جاری ہو چکے ہیں جن کے ذریعے ان کو حکومتی سبسڈی اور دیگر سہولیات دی جائیں گی۔ گزشتہ دو مالی سالوں میں شعبہ سوائل کنزرویشن کی طرف سے سبسڈی پر 75 منی ڈیمز بنائے گئے جبکہ 40 تالاب اور 40 ٹیوب ویلز/کنویں بھی بنائے گئے۔

(جاری ہے)

محکمہ زراعت کے ترجمان نے قومی خبر ایجنسی کو بتایاکہ کسان پیکیج کے ذریعے 14 ہزار 6 سو 60 ایکڑ رقبے کو آباد کیا گیا ہے۔ منی ڈیمز اور تالابوں کی تعمیر سے کاشتکار پھلوں اور سبزیوں کے علاوہ مچھلی پال کر بھی آمدن حاصل کر رہے ہیں۔ ان اقدامات سے نہ صرف زمینیں آباد ہو رہی ہیں بلکہ موسم پر بھی اچھے اثرات مرتب ہو رہے ہیں اور لوگوں کو روزگار کے مواقع بھی میسر آ رہے ہیں۔ شعبہ اصلاح آبپاشی کے ذریعے گذشتہ دو مالی سالوں میں 5 ہزار 9 سو 66 ایکڑ رقبہ پر جدید نظام آبپاشی نصب کیا گیا ہے جس کے ذریعے باغات کے رقبہ میں اضافہ ہوا ہے اور پانی کی بھی بچت ہوئی ہے۔ اس کے علاوہ 4 ہزار 8 سو ایکڑ رقبہ کو سولر نظام کے ذریعے سیراب کرنے کے قابل بنایا گیا ہے جس سے بجلی کی بچت ممکن ہوئی ہے۔

متعلقہ عنوان :