باسکٹ بال ایسوسی ایشن کا دفاع وطن کے شہداء کو خراج عقیدت
ہفتہ 7 ستمبر 2019 18:27
(جاری ہے)
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سید صلاح الدین احمد نے مزید کہا کہ پاکستان عظیم اسلامی ریاست ہے اور ہماری بہادر افواج دشمن کی ہر جارحیت کا مقابلہ کرنا اچھی طرح جانتی ہے آج ہم 6 ستمبر کے اُن عظیم بہادر جانثار شہداء وطن کو یاد اور انہیں خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے جمع ہوئے ہیں۔
ہمارے افواج کے بہادر سپوتوں نے دفاع وطن کے لئے اپنی جانوں کو نذرانہ پیش کیا مگر وطن پر آنچ نہیں آنے دی۔ تقریب سے کے بی بی اے کے صدر غلام محمد خان نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ اس اجتماع کے ذریعے افواج پاکستان کو آج کھلاڑی یہ پیغام دے رہے ہیں کہ دفاع وطن کیلئے جب بھی ہمارے خون کی ضرورت پڑی ہمارا خون وطن کے تحفظ اور سلامتی کے لئے حاضر ہے۔ غلام محمد خان نے اس موقع پر سید صلاح الدین احمد کی کھیلوں میں خدمات انجام دینے پر زبردست خراج تحسین پیش کیا۔ تقریب سے محمد سلیم خمیسانی، محمد ارشد، عبدالناصر، محمد یعقوب، سابق باسکٹ بال پلیئر روبینہ شاہین، زعیمہ خاتون، طارق حسین، مائیکل ٹرنر، راج کمار لکھوانی، زاہد ملک، عامر شریف اور دیگر نے بھی خطاب کیا اور افواج پاکستان کی جرات و بہادری اور ہمت پر زبردست خراج تحسین پیش کیا۔ قبل ازیں قومی باسکٹ بال سلیکٹر اور انٹر نیشنل کھلاڑی عبدالناصر نے ڈپٹی کمشنر سائوتھ سید صلاح الدین احمد کو یوم دفاع گولڈ میڈل پیش کیا۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
محمد حارث نے ٹیم میں واپسی کے لیے پی آر مہم چلائی ‘ احمد شہزاد کا الزام
-
ملکی تاریخ میں پہلی بار آسٹریلین والی بال ٹیم پاکستان کا دورہ کرے گی
-
فیملی کے ساتھ باہر جاؤں اور جب کوئی ’چاچو‘ کہے تو عجیب لگتا ہے، افتخاراحمد
-
پوری ٹیم بابر اعظم کو سپورٹ کر رہی ہے، سب کی نظریں ہم پر ہیں، مایوس نہیں کرینگے ، قومی کرکٹرز
-
اب چاہے کچھ بھی ہوجائے میں اکیلی ہی کافی ہوں، ثانیہ مرزا
-
باکسر عامر خان ایک دن کیلئے اعزازی کیپٹن بن گئے
-
محمد حارث نے ایسی کوئی پرفارمنس نہیں دی جو اسے پاکستانی ٹیم میں رکھا جائے : احمد شہزاد
-
رستم زماں گاما پہلوان کا یوم پیدائش 22 مئی کو منایا جائے گا
-
بابر اعظم پاکستان کو ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ جتوانے کی صلاحیت رکھتے ہیں ،عماد وسیم کا دعویٰ
-
منیبہ علی کے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں ایک ہزار رنز مکمل
-
پاکستان کی اوپننگ جوڑی کا مسئلہ بابر اور رضوان نہیں بلکہ صائم ہے : شاہد آفریدی
-
محسن نقوی کی قذافی سٹیڈیم،نیشنل بینک سٹیڈیم کراچی اور راولپنڈی سٹیڈیم کی اپ گریڈیشن کیلئے انٹرنیشنل کنسلٹنٹ کی خدمات لینے کی ہدایت
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.