ملائیشین پام آئل کے نرخوں میں 2 فیصد اضافہ

بدھ 11 ستمبر 2019 13:47

ملائیشین پام آئل کے نرخوں میں 2 فیصد اضافہ
کوالالمپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 ستمبر2019ء) ملائیشین پام آئل کے نرخوں میں 2 فیصد تک اضافہ ہوا ہے، بُرسا ملائیشیا ڈرائیویٹو ایکس چینج میں نومبر کے لئے پام آئل کی ترسیل کے سودے 2,120.00 رنگٹ فی ٹن طے پائے جو کہ گزشتہ سیشن میں 2,117 رنگٹ فی ٹن پر تھے۔