پاکستان نے ایف اے ٹی ایف کے اجلاس میں اپنا جواب جمع کروادیا

ایف اے ٹی ایف تکنیکی وفد پاکستان کی بریفنگ پر رپورٹ مرتب کرےگا. وزیراقتصادی امور

Mian Nadeem میاں محمد ندیم بدھ 11 ستمبر 2019 13:29

پاکستان نے ایف اے ٹی ایف کے اجلاس میں اپنا جواب جمع کروادیا
بینکاک (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔11 ستمبر۔2019ء) وزیر برائے اقتصادی امور حماد اظہر نے کہا ہے کہ ایف اے ٹی ایف کے اجلاس میں اپنا جواب جمع کروادیاہے ، ایف اے ٹی ایف حکام کو بریفنگ پہلے سے بہت موثررہی ہے ، ایف اے ٹی ایف تکنیکی وفد پاکستان کی بریفنگ پر رپورٹ مرتب کرےگا. تفصیلات کے مطابق وزیر برائے اقتصادی امور حماد اظہر نے کہا پاکستان نے اپنا جواب ایف اے ٹی ایف کوجمع کرا دیا، ایف اے ٹی ایف ٹیکنیکل ٹیم کیساتھ بات چیت کی اور عالمی واچ ڈاگ کوتکنیکی پراگریس پربریف کیاگیا، حکام کوبریفنگ پہلے سے بہت موثررہی ہے.

(جاری ہے)

حماد اظہر نے کہا کہ پاکستان نے گزشتہ4 سے 5 ماہ میں مختلف اہداف کو حاصل کیا، ایف اے ٹی ایف تکنیکی وفد پاکستان کی بریفنگ پررپورٹ مرتب کرے گا. وزیر برائے اقتصادی امور نے کہا رپورٹ اگلے ماہ ایف اے ٹی ایف کے رکن ممالک کوپیش کی جائے گی ، اس رپورٹ کی روشنی میں پاکستان کے اسٹیٹس کا فیصلہ ہوگا. ماہرین کے مطابق یہ رپورٹ انتہائی اہمیت کی حامل ہے، اسی رپورٹ کی روشنی میں پاکستان کے اسٹیٹس کا فیصلہ کیا جائے گا، پاکستان نے منی لانڈرنگ، ٹیرر فنانسنگ اور اسمگلنگ کی روک تھام کیلئے اقدامات کرنے ہیں، اس ضمن میں پاکستان نے پیش رفت بھی کی ہے.ایف اے ٹی ایف کے ذیلی ایشیا پیسفیک گروپ کا اجلاس بنکاک میں جاری ہے ،اجلاس کے پہلے روز ایشیاءپیسیفیک گروپ نے پاکستان کی پیش کردہ عملدرآمد رپورٹ کا جائزہ لیا.

پاکستانی وفد کی سربراہی وزیربرائے اقتصادی امورحماد اظہرکر رہے ہیں، اے پی جی کلیدی امور جیسے دہشت گردی،دہشت گرد تنظیموں کی مالی معاونت، استحکام کو بڑھنے سے روکنا اور دیگر معاملات کی جانچ پڑتال کرے گا، یہ اہم اجلاس 13 ستمبرتک جاری رہے گا. اس اجلاس کے رپورٹ ایف اے ٹی ایف کے سالانہ اجلاس میں دی جائےگی، سالانہ اجلاس میں پاکستان کو گرے لسٹ سے نکالنے کا فیصلہ کیاجائے گا، ایف اے ٹی ایف کے گروپ میں امریکہ،برطانیہ، فرانس،جرمنی اوربھارت کے نمائندے شامل ہے.