خود بخود تلف ہونیوالے پلاسٹک کی تیاری کیلئے استعمال ہونیوالے کیمیکل کی ڈیوٹی فری درآمد کے مطالبے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع

بدھ 11 ستمبر 2019 14:53

خود بخود تلف ہونیوالے پلاسٹک کی تیاری کیلئے استعمال ہونیوالے کیمیکل ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 ستمبر2019ء) خود بخود تلف ہونیوالے پلاسٹک /شاپنگ بیگز کی تیاری کیلئے استعمال ہونیوالے کیمیکل کی ڈیوٹی فری درآمد کے مطالبے کی قرارداد پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کرا دی گئی ۔

(جاری ہے)

تحریک انصاف کی رکن اسمبلی مسرت جمشید چیمہ کی جانب سے جمع کرائی گئی قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ پلاسٹک /شاپنگ بیگز میں کھانے پینے کی اشیا استعمال کرنا مضر صحت اور ماحولیاتی آلودگی کا باعث ہے ۔قوانین اور قواعد موجود ہونے کے باوجود پلاسٹک /شاپنگ بیگز کے زیادہ استعمال پر قابو پانے میں دشواری کا سامنا ہے۔مطالبہ ہے کہ وفاقی حکومت خود بخود تلف کیلئے استعمال ہونیوالے آکسو بائیو ڈی گریڈ یبل کی درآمد کو ڈیوٹی فری قرار دے۔