ایشین سٹاک مارکیٹس میں تیزی

بدھ 11 ستمبر 2019 16:24

ایشین سٹاک مارکیٹس میں تیزی
ہانگ کانگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 ستمبر2019ء) ایشین سٹاک مارکیٹس میں مجموعی طور پر تیزی رہی جس کی وجہ جاپانی کابینہ میں ردوبدل اور ین کی شرح تبادلہ میں کمی ہے، اس کے علاوہ چین امریکہ تجارتی مذاکرات کے متوقع آغاز کے باعث بھی مارکیٹ پر مثبت اثر پڑا۔

(جاری ہے)

ٹوکیو کا نکی 225 انڈیکس بدھ کو 205.66 پوائنٹ (0.96 فیصد) بڑھ کر 21597.76 پوائنٹ پر بند ہوا۔ٹاپکس انڈیکس 25.67 پوائنٹ (1.65 فیصد) اضافے کے ساتھ 1583.66 پوائنٹ پر بند ہوا۔ہانگ کانگ کا ہینگ سینگ انڈیکس 475.38 پوائنٹ (1.78 فیصد) بڑھ کر 27159.06 پوائنٹ پر بند ہوا۔چین کا شنگھائی کمپوزٹ انڈیکس 12.39 پوائنٹ (0.41 فیصد ) گر کر 3008.81 پوائنٹ پر بند ہوا۔ شینزن کمپوزٹ انڈیکس 15.77 پوائنٹ (0.93 فیصد ) کمی کے ساتھ 1671.54 پوائنٹ پر بند ہوا۔

متعلقہ عنوان :