صوبائی مشیر تعلیم حاجی محمد خان لھڑی کا یوم عاشور کے روز ایس ایس پی آفیس ڈیرہ مراد جمالی میں قائم کنٹرول روم کا دورہ

بدھ 11 ستمبر 2019 16:32

نصیرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 ستمبر2019ء) صوبائی مشیر تعلیم حاجی محمد خان لھڑی نے یوم عاشور کے روز ایس ایس پی آفیس ڈیرہ مراد جمالی میں قائم کنٹرول روم کا دورہ کیا، ڈی آئی جی شہاب عظیم لھڑی نے یوم عاشور کے جلوس کے روٹس،سی سی کمیروںاور سیکورٹی کے انتظامات کے حوالے بریفنگ دی۔

(جاری ہے)

ڈی آئی جی شہاب عظیم لھڑی نے بتایا کہ نصیرآباد کو محرم الحرام میں انتہائی حساس قرار دے دیا گیا ہے، ہم نے فل پروف انتظامات کیے۔

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نصیرآباد ظفر علی ایم شہی،ایس پی نصیرآباد عرفان بشیر،حاجی منظور احمد منگی،سخی عبدالروف لھڑی،ایس ایس پی کے پی ار او سب انسپکٹر غلام علی ابڑو بھی موجود تھے۔ صوبائی مشیر تعلم حاجی محمد خان لھڑی نے یوم عاشور کے موقع پر سیکورٹی کے بہتر انتظامات پر نصیرآباد پولیس کے اقدامات کو بے حد سراہا۔

متعلقہ عنوان :