خاوند نے ازدواجی محبت کی نئی مثال قائم کر دی

طیارے میں بیوی سو گئی تو فرمانبردار خاوند اُس سے اپنی سیٹ خالی کروانے کی بجائے 6 گھنٹے تک کھڑا انتظار کرتا رہا

Muhammad Irfan محمد عرفان بدھ 11 ستمبر 2019 16:59

خاوند نے ازدواجی محبت کی نئی مثال قائم کر دی
خاوند نے ازدواجی محبت کی نئی مثال قائم کر دی
طیارے میں بیوی سو گئی تو فرمانبردار خاوند اُس سے اپنی سیٹ خالی کروانے کی بجائے 6 گھنٹے تک کھڑا انتظار کرتا رہا
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین،11ستمبر 2019ء) خاوند اور بیوی کا رشتہ احترام اور محبت کا رشتہ ہے، ایک دوسرے کا احساس ہی اس رشتے کو مضبوط سے مضبوط تر بناتا ہے۔ دُنیا بھر میں ازدواجی محبت کی نت نئی مثالیں سامنے آتی رہتی ہیں۔

مگر سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹویٹر پر ایک شخص نے ایسی تصویر پوسٹ کی ہے، جس نے دُنیا بھر کے لوگوں کو پریشانی اور حیرانی میں مبتلا کر دیا ہے۔ لوگ سوال کر رہے ہیں کیا واقعی ایسا ہونا ممکن ہے۔ کوئی شخص اپنی بیوی سے اتنی محبت بھی کر سکتا ہے۔ واقعہ کچھ یوں ہے کہ طیارے میں ایک جوڑا سوار ہوا جو کہ اپنے حُلیے سے پاکستانی معلوم ہوتا ہے۔

(جاری ہے)

خاوند کسی کام کی غرض سے اپنی سیٹ سے اُٹھ کر آس پاس گیا ۔

جب چند لمحوں بعد واپس آیا تو دیکھا کہ اس کی بیوی دونوں سیٹوں پر لیٹ کر گہری نیند سو چکی ہے۔ اس واقعے کی تصویر ایک صارف کورٹنی لی جانسن نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر شیئر کی اور کیپشن لکھا کہ یہ آدمی 6 گھنٹے تک کھڑا رہا کیونکہ اس کی بیوی سو رہی ہے، یہ محبت ہے۔کورٹنی نے بتایا کہ جب تک جہاز منزل مقصود تک نہیں پہنچ گیا، شوہر نے اپنی بیوی کو اٹھانا مناسب نہیں سمجھا اور وہ کھڑا ہی رہا۔

سوشل میڈیا پر تصویر کی حقیقت پر سوال اٹھائے جا رہے ہیں تو کسی کی جانب سے بیوی کو خود غرض کہا جا رہا ہے، کچھ نے کہا کہ آدمی کو کوڑے ماریں جائیں۔تصویر پر 2 ہزار سے زائد لوگوں نے مختلف تبصرے کئے جبکہ 15 ہزار 5 سو صارفین نے اسے ری ٹویٹ کیا۔ایک ٹویٹر صارف ہمی نے مشہور رومینٹک فلم ٹائی ٹینک کی ویڈیو شیئر کی اور لکھا کہ ‘خود غرض’۔ ایک دوسرے صارف نے لکھا کہ ‘اگر یہ محبت ہے تو میں تنہا رہنا پسند کروں گا۔تاہم ایک صارف نے سوال کیا ہے کہ یہ کیسے ممکن ہے کہ فلائٹ اسٹیورڈ نے ایک شخص کو جہاز میں چھ گھنٹوں تک کھڑے ہونے کی اجازت دے دی۔ ایسا ناممکن ہے۔

متعلقہ عنوان :