احتساب عدالت نے یونین کونسل روات کے فنڈز میں خورد برد کیس میں ملزم جاوید اختر کو مزید سات روز جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے سے کر دیا

بدھ 11 ستمبر 2019 19:14

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 ستمبر2019ء) احتساب عدالت نے یونین کونسل روات کے فنڈز میں خورد برد کیس میں ملزم جاوید اختر کو مزید سات روز جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے سے کر دیا ۔ بدھ کو یونین کونسل روات کے فنڈز میں خوردبرد کیس کی سماعت احتساب عدالت کے جج محمدبشیر نے کی۔ نیب کی جانب سے جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر سیکرٹری یونین کونسل جاویداختر کو عدالت کے روبرو پیش کیا گیا۔

نیب نے مزید 14 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی ۔ نیب پراسیکیوٹر نے کہاکہ یونین کونسل میں فنڈزوصولی،بس سٹینڈ کے علاوہ بازارسے دکانوں کی وصولیوں سے متعلق مزیدتحقیقات کرنی ہیں۔ وکیل صفائی نے کہاکہ سیکرٹری کے فرائض میں وصولیاں نہیں ہیں اور جو بھی وصولی ہوئی سپروائزرنے کی۔

(جاری ہے)

وکیل صفائی نے کہاکہ جس وقت کی تحقیقات کی جارہی ہیں اس عرصہ میں ایڈمنسٹریٹرتھے، سیکرٹری اپنیطورپرکچھ نہیں کرسکتاتھا۔

وکیل صفائی نے کہاکہ چیئرمین یونین کونسل نیاختیارات سے تجاوز کرتے ہوئے ڈیلی ویجز پر سیکرٹری رکھ لیا،کسی بھی دستاویز پرصرف میرے ہی نہیں ایڈمنسٹریٹر کے دستخط بھی موجود ہیں۔وکیل صفائی نے کہاکہ وہ بہت مضبوط ہیں ان سب کو بچانے کیلئے میرے موکل کو پلی بارگینگ کرنیکا کہاجارہاہے۔وکیل صفائی نے کہاکہ ایڈمنسٹریٹر،سپروائزراوراکاؤنٹس والے کہاں ہیں صرف میرے موکل کو ہی کیوں گرفتارکیاگیاہے۔

وکیل صفائی نے کہاکہ مزید تفتیش کا کہاجارہاہے وہ ریکارڈ پہلے ہی نیب کے پاس ہے۔وکیل صفائی نے کہاکہ مزیدریمانڈکی کیاضرورت ہے ڈیڑھ سال سے تفتیش کی جارہی ہے۔ نیب پراسیکیوٹر نے کہاکہ ہمارے پاس ایسے شواہد موجود ہیں، جو فیس اوردیگرچارجزوصول کیے گئے اس پر سیکرٹری کیدستخط موجود ہیں۔نیب پراسیکیوٹر نے کہاکہ جو رقم عوام سیوصول کی گئی وہ سرکاری خزانے میں جمع نہیں کرائی گئی ایڈمنسٹریٹر بھی ذمہ دار ہیں۔ دلائل سننے کے بعد عدالت نے ملزم جاوید اختر کو مزید 7روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کر دیا۔

متعلقہ عنوان :