بابائے قوم کو خراج تحسین پیش کرنے کا بہترین طریقہ ہے کہ قوم ان کا پیغام اپنائے، احمد جواد

بدھ 11 ستمبر 2019 23:36

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 ستمبر2019ء) یوم قائد پر مرکزی سیکرٹری اطلاعات پاکستان تحریک انصاف احمد جواد نے کہا ہے کہ بابائے قوم کو خراج تحسین پیش کرنے کا بہترین طریقہ یہ ہے کہ قوم ان کا پیغام اپنائے۔

(جاری ہے)

ایک بیان میں انہوںنے کہاکہ یوم قائد کے موقع پر برصغیر کے عظیم رہنما کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ بابائے قوم کو خراج تحسین پیش کرنے کا بہترین طریقہ یہ ہے کہ قوم ان کا پیغام اپنائے۔ احمد جواد نے کہاکہ قائداعظم نے قوم کو ایمان، تنظیم اور بے لوث انداز میں فرائض کی انجام دہی کا پیغام دیا۔ انہوںنے کہاکہ قائد کا پیغام ہے کہ ان اوصاف کیساتھ آپ دنیا کا ہر معرکہ سرانجام دے سکتے ہیں۔