اسلام آباد ٹریفک پولیس نے نئی پالیسی پر عملدرآمد شروع کر دیا

دوران ڈرائیونگ تمباکو نوشی پر بھی چالان کیا جائے گا

بدھ 11 ستمبر 2019 23:42

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 ستمبر2019ء) وزیر داخلہ اعجاز احمد شاہ کی ہدایت پر اسلام آباد ٹریفک پولیس نے نئی پالیسی پر عملدرآمد شروع کر دیا ہے، دوران ڈرائیونگ تمباکو نوشی پر بھی چالان کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

وزیر داخلہ نے ٹریفک پولیس کو احکامات دیئے تھے کہ ٹریفک کے قوانین پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے اور اس سلسلے میں کوئی دقیقہ فروگزاشت نہ کیا جائے۔

اسلام آباد ٹریفک پولیس نے شہریوں کو متنبہ کیا ہے کہ دوران ڈرائیونگ تمباکو نوشی سے اجتناب کریں اور ڈرائیور کے ساتھ والی نشست پر بیٹھے مسافر بھی سیٹ بیلٹ باندھیں۔ ٹریفک پولیس نے خبردار کیا ہے کہ تین چالان کے بعد خلاف ورزی کی صورت میں ڈرائیور کا لائسنس کینسل کر دیا جائے گا۔ اسلام آباد ٹریفک پولیس نے اس سلسلے میں آگاہی مہم بھی شروع کر دی ہے۔

متعلقہ عنوان :