نسان کی انتظامیہ کو مزید قابلِ بھروسہ بنانا کاروباری شراکتداری کے لئے بڑا مفید ہوگا

رینالٹ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر تھیری بولور کی میڈیا سے بات چیت

جمعرات 12 ستمبر 2019 12:35

نسان کی انتظامیہ کو مزید قابلِ بھروسہ بنانا کاروباری شراکتداری کے ..
فرینکفرٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 ستمبر2019ء) فرانسیسی موٹر ساز کمپنی رینالٹ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر تھیری بولور نے امید ظاہر کی ہے کہ اس کی جاپانی کاروباری شراکت دار نسان موٹرز اپنے صدر سے متعلق ادائیگیِ اجرت سکینڈل کے بعد اپنے انتظامی ڈھانچے میں فوری اصلاحات لائے گی۔ فرینکفرٹ موٹر شو کے موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نسان کی انتظامیہ کو مزید قابلِ بھروسہ بنانا کاروباری شراکتداری کے لئے بڑا مفید ہوگا۔

(جاری ہے)

تھیری بولور نے نسان کے صدر ہیروتو سائیکاوا کے آئندہ پیر کو مستعفی ہونے کا بھی ذکر کیا۔ انہوں نے کہا کہ قطع نظر اس کے کہ نسان کی قیادت کون سنبھالتا ہے، دونوں کمپنیاں مستقبل کی حکمت عملی پر تبادلہ خیال جاری رکھیں گی۔ بولور نے بتایا کہ انہوں نے نسان کے نمائندہ منتظم اعلیٰ یاسٴْوہیرو یامااٴْچی سے خودکار ڈرائیونگ ٹیکنالوجی کے موضوع پر ویڈیو کانفرنس میں تبادلہ خیال کیا ہے ، یامااٴْچی نسان کے قائم مقام صدر کی حیثیت سے خدمات انجام دیں گے۔ واضح رہے کہ نسان کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے نسان کے صدر ہیروتو سائیکاوا کو حصص سے منسلک اجرت ادائیگی پروگرام کے تحت زیادہ معاوضہ لینے پر مستعفی ہونے کی ہدایت کی تھی۔

متعلقہ عنوان :