اسرائیلی فوج کی غزہ کی سرحدی سیکیورٹی چیک پوسٹ پربمباری

اسرائیلی توپ خانے کی جانب سے کی گئی گولہ باری میں القسام بریگیڈ کے دو سیکیورٹی مراکز کو نشانہ بنایا گیا،رپورٹ

جمعرات 12 ستمبر 2019 15:45

مقبوضہ غزہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 ستمبر2019ء) اسرائیلی فوج نے شمالی غزہ میں عزالدین القسام بریگیڈ کی دو چیک پوسٹوں پر گولہ باری کی جس کے نتیجے میں مزاحمتی مراکز کو نقصان پہنچا ہے۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق اسرائیلی توپ خانے کی جانب سے کی گئی گولہ باری میں القسام بریگیڈ کے دو سیکیورٹی مراکز کو نشانہ بنایا گیا۔ آخری اطلاعات تک کسی چیک پوسٹوں پر کسی قسم کے جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

متعلقہ عنوان :