صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے اپنے 53 منٹ کا خطاب ٹیلی پرامپٹر کے ذریعے کیا

جمعرات 12 ستمبر 2019 22:52

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے اپنے 53 منٹ ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 ستمبر2019ء) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے جمعرات کو پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے اپنے 53 منٹ کا خطاب ٹیلی پرامپٹر کے ذریعے کیا۔ اس طرح وہ پاکستان کی پارلیمانی تاریخ میں پہلے صدر جنہوں نے کاغذ پر تحریر شدہ تقریر پڑھنے کی بجائے ٹیلی پرامپٹر کا استعمال کیا۔

(جاری ہے)

صدر مملکت کے ڈائس کے سامنے دو شفاف شیشے کی سکرین نصب کی گئی تھیں جن کی مدد سے انہوں نے کاغذ پر تحریر شدہ تقریر کی ورق گردانی کی بجائے ڈیجیٹل ٹیکسٹ کو پڑھتے ہوئے خطاب کیا۔

اس دوران اپوزیشن کی جانب سے شور شرابہ جاری رہا تاہم صدر نے پوری یکسوئی کے ساتھ پراعتماد انداز میں اپنا خطاب مکمل کیا۔ یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ امریکی صدر سمیت کئی عالمی رہنمائوں کی طرف سے تقاریر کے لئے ٹیلی پرامپٹر کا استعمال کیا جاتا ہے۔ دریں اثناء پہلی مرتبہ قومی اسمبلی کے آفیشل یوٹیوب پیج پر بھی صدر مملکت کا خطاب براہ راست نشر کیا گیا۔