اوکاڑہ، ٹریفک حادثات میں خاتون سمیت دو افراد جاں بحق،ایک زخمی

ہفتہ 14 ستمبر 2019 19:19

اوکاڑہ+رینالہ خورد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 ستمبر2019ء) ٹریفک کے دوحادثات میں خاتون سمیت دوافراد جاںبحق، ایک زخمی ہوگیا۔ تھانہ شاہبھور کی حدود چک نمبر 24فورایل کے قریب تیز رفتار کیری ڈبہ نہر میں گرگیا جس سے ایک نامعلوم خاتون جاںبحق اور ایک شخص زخمی ہوگیا۔

(جاری ہے)

دوسرے حادثے میں پاکپتن روڑ پر تیز رفتار کار نے قوت سماعت سے محروم روڑ کراس کرنے والے منشا نامی شخص کو کچل دیا جوموقع پر ہی جاںبحق ہوگیا،پولیس نے نعشوں اور زخمی کوہسپتال منتقل کرکے کارروائی شروع کردی۔