راولپنڈی،شاپنگ کیلئے آنیوالی خواتین سے اسلحہ کے زور پر نقدی اور طلائی زیورات چھیننے والا ملزم رنگے ہاتھوں گرفتار ، ملزم بین الاضلاعی ڈکیت کا سرغنہ نکلا

ہفتہ 14 ستمبر 2019 21:53

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 ستمبر2019ء) شاپنگ کیلئے آنیوالی خواتین سے اسلحہ کے زور پر نقدی اور طلائی زیورات چھیننے والا ملزم رنگے ہاتھوں گرفتار ، ملزم بین الاضلاعی ڈکیت کا سرغنہ نکلا ، تفصیلا ت کے مطابق ایس پی صدر رائے مظہر اقبال نے سٹی پولیس آفیسر ڈی آئی جی محمد فیصل رانا کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ تھانہ صدر بیرونی کے علاقہ میں ایک ملزم شاپنگ کیلئے آنیوالی خواتین سے اسلحہ کے زور پر نقدی اور طلائی زیورات چھیننے والے ملزم کو پکڑ لیا گیا ہے ، عوام نے اسے پولیس کے حوالے کیا ، ملزم کی شناخت عصمت اللہ کے نام سے ہوئی جو بین الاضلاعی گینگ کا سرغنہ نکلا ، سی پی او محمد فیصل رانا نے صدر ڈویژن پولیس کی کارکردگی پر ایس پی رائے مظہر اقبال کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ ملزم کے ڈکیت گینگ کے دیگر ساتھیوں اور سہولت کاروں کو بھی گرفتار کیا جائے ،انہوں نے کہا کہ بازار میں خرید و فروخت کیلئے آنیوالے مرد وخواتین کی جان و مال کا تحفظ پولیس کی ذمہ داری ہے ، بازاروں میں گاڑیوں اور موٹرسائیکلوں پر پولیس گشت کے علاوہ مرد و خواتین پولیس اہلکاروں پر مشتمل سکواڈ تشکیل دئیے جائیں جو پیدل گشت کریں ، سی پی او نے ہدایت کی کہ گرفتار ملزمان سے مختلف وارداتوں میں چھیننا جانے والا تمام سامان برآمد کیا جائے اور ٹھوس ثبوتوں کے ساتھ ملزمان کو عدالت میں چالان کیا جائے ۔

متعلقہ عنوان :