ادارہ ترقیات کراچی ایف بی آر کے ساتھ بھر پور تعاون جاری رکھے گا۔ ڈاکٹر بدر جمیل

اتوار 15 ستمبر 2019 18:25

کراچی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 ستمبر2019ء) ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات کراچی ڈاکٹر بدر جمیل نے کہا ہے کہ ادارہ ترقیات کراچی ایف بی آر کے ساتھ بھر پور تعاون جاری رکھا جائے گا۔ اتوار کو جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق یہ بات ڈی جی کے ڈی اے نے سوک سینٹر میں اعلیٰ افسران پر مشتمل اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔ اجلاس میں ممبر فنانس آغا پرویز، چیف انجینئر رام چند، ڈائریکٹر لینڈ عطاء عباس، ڈائریکٹر فنانس ارشد عباس، ڈائریکٹر ریکوری فضیل بخاری، ایڈیشنل ڈائریکٹر ایف بی آر محمد کاشف صدیقی، ترجمان ادارہ ترقیات کراچی اکرم ستار و دیگر افسران موجود تھے۔

اس موقع پر لینڈ سے متعلق ایف بی آر کے موجودہ قوانین پر مکمل عمل درآمد پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

(جاری ہے)

ڈائریکٹر جنرل کے ڈی اے ڈاکٹر بدر جمیل نے ڈائریکٹر لینڈ کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ ایف بی آر سے مضبوط روابط قائم کئے جائیں اور ایف بی آر کے موجودہ قوانین پر سو فیصد عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔ ایڈوانس ٹیکس ایف بی آر سیکشن+236C 236K کے قوانین کے تحت اراضیوں کی خریدو فروخت پر عائد ٹیکس کی وصولیابی یقینی بنانے اور ٹرانسفر اور پری لیز اراضیوں پر1 فیصد فائلر اور 2 فیصد نان فائلر سے ٹیکس کی ادائیگی کو یقینی بنایا جائے۔

ایف بی آر سے متعلق تمام قوانین پر عملدرآمد کے لئے لینڈ ڈپارٹمنٹ میں ایف بی آر سے منسلک دفتر قائم کیا جائے گا، ادارہ ترقیات کراچی کے ماتحت ایف بی آر کنسلٹنٹ افسر سمیت دو افسران تعینات کئے جائیں گے جس کا مقصد ایف بی آر کے موجودہ قوانین پر حائل رکاوٹوں کو دور کرکے مکمل عملدرآمد یقینی بنانا ہے۔ ڈی جی کے ڈی اے نے مزید کہا کہ متعلقہ افسران ٹیکس کی ادائیگی میں ہونے والی پیش رفت سے متعلق ہفتہ وار تحریری طور پر تفصیلی رپورٹ مرتب کرکے پیش کریں اور ایف بی آر ٹیکس کی ادائیگی کے لئے مثبت تجاویز سے آگاہ کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :