پی آئی اے کا حج آپریشن کامیابی سے مکمل ،300حج پروازوں کے ذریعے 83ہزار سے زائد حجاج کرام کو وطن پہنچایا

اتوار 15 ستمبر 2019 19:30

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 ستمبر2019ء) پی آئی اے کا حج آپریشن کامیابی سے مکمل ہوگیا،پی آئی اے نے 300حج پروازوں کے ذریعے 83ہزار سے زائد حجاج کرام کو وطن پہنچایا۔

(جاری ہے)

اتوار کو ترجمان کے مطابق پی آئی اے نے کراچی،لاہور،اسلام آباد،ملتان،پشاور،سیالکوٹ اور کوئٹہ کیلئے حج پروازیں آپریٹ کیں،پی آئی اے نے جدہ اور مدینہ سے حجاج کرام کو بروقت وطن پہنچانے کی شرح90فیصد سے زائد رہی۔ سی ای او ائیر مارشل ارشد ملک نے کہاکہ پی آئی اے کی تاریخ میں پہلی مرتبہ حج آپریشن اپنے ہی طیاروں سے مکمل کیا،حج آپریشن میں بوئنگ777اور ایئربس320طیارے استعمال کیے گئے۔