سعودی عرب حملوں میں عراقی سرزمین استعمال نہیں ہوئی ، عراقی وزیر اعظم

پیر 16 ستمبر 2019 09:35

بغداد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 ستمبر2019ء) عراق نے سعودی تیل کی تنصیبات پر کیے جانے والے ڈرون حملوں میں عراقی سرزمین کے استعمال سے متعلق خبروں کو سختی کے ساتھ مسترد کردیا ہے۔عراقی وزیر اعظم کے دفتر سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ بغداد حکومت اپنی سرزمین کو کسی بھی ہمسایہ ملک کے خلاف استعمال کرنے کی ہرگز اجازت نہیں دے گی۔

(جاری ہے)

بیان میں کہا گیا ہیکہ عراقی آئین میں ہمسایہ ملکوں کے خلاف حملے کی ممانعت کی گئی ہے اور ایسا کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔حکومت عراق کا کہنا ہے کہ سعودی تیل کی تنصیبات پر حملے سے متعلق افواہیں پھیلانے کے معاملات کا جائزہ لینے کے لیے کمیٹی بھی تشکیل دے دی گئی ہے۔بیان میں کہا گیا ہے کہ خطے میں کشیدگی اور فوجی محاذآرائی میں شدت کی صورت میں خطے اور دنیا کی سلامتی کے لیے خطرات میں اضافہ ہوگا اور انسانی صورتحال مزید پیچیدہ ہوجائے گی۔

متعلقہ عنوان :