میرا کی طبیعت اچانک خراب، ہسپتال منتقل ،مداحوں سے دعا کی اپیل

پیر 16 ستمبر 2019 16:37

میرا کی طبیعت اچانک خراب، ہسپتال منتقل ،مداحوں سے دعا کی اپیل
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 ستمبر2019ء) اداکارہ میرا کی طبیعت اچانک خراب ہونے کے باعث ان کو ہسپتال داخل کردیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

سوشل میڈیا کے مطابق فلم اسٹار دبئی کے ہسپتال میں زیر علاج ہیں جہاں ڈاکٹروں نے انہیں آپریشن کا مشورہ دیا ہے تاہم ابھی ان کی بیماری کی نوعیت سے آگاہ نہیں کیا گیا ہے ۔ ڈاکٹروں نے مکمل طبی معائنے کے بعد انہیں آپریشن کا مشورہ دیا ہے تاہم یہ واضح نہیں کہ انہوں اس حوالے سے کیا فیصلہ کیا ہے۔دوسری جانب اداکارہ میرا نے اپنے مداحوں سے ان کی طبیعت کے حوالے سے دعا کی درخواست بھی کی ہے۔