تباہی پھیلانے والا زہریلی ڈینگی مچھرنوشہرہ بھی پہنچ گیا

پیر 16 ستمبر 2019 22:59

نوشہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 ستمبر2019ء) نوشہرہ تباہی پھیلانے والا زہریلی ڈینگی مچھر نوشہرہ میں بھی پہنچ گیا۔ایک خاتون سمیت گیارہ افراد ڈینگی کا شکار۔

(جاری ہے)

قاضی میڈیکل کمپلکس ہسپتال میں علاج کے لئے آنے والے بیمار افراد میں ایک خاتون بشمول گیارہ افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوگء تاہم نوشہرہ کے اس بڑے ہسپتال ہونے کے باوجود ڈینگی مریضوں کے علاج معالجے کے لئے کوء بندوبست نہیں اور مریض دیگر مریضوں کے ساتھ عام وارڈ میں داخل کر دئے گئے ہیں بض مریضوں کو ڈاکٹروں نے گھر بھیج دیئے ہیں اور ان ڈینگی وائرس سے متاثرہ مریضوں کو مشورے دیئے گئے کہ گھر میں بیھٹ کر مچھر بھاگ تیل جسم پر لگا لے کء مریضوں نے سہولیات کی عدم موجودگی کی وجہ سے مردان ہسپتالوں کا رخ کرلیا.نوشہرہ۔

۔ڈینگی مچھر نوشہرہ بھی پہنچ گیا۔ہسپتال زرائع کے مطابق ڈینگی وائرس کے شکار میں محکمہ صحت کا ایک اہلکار بھی شامل ہے۔نوشہرہ میں سہولیات کی عدم دستیابی سے عوام سے پرشان۔ڈسٹرکٹ ہیڈکواٹر ہسپتال نوشہرہ سمیت ضلع بھر کے کسی بھی ہسپتال میں اب تک کوئی ڈینگی وارڈ نہیں بنایاگیا۔عوام کا مطالبہ ہے ہے ڈپٹی کمشنر نوشہرہ اور نوشہرہ رسالپور کے کنٹوئمنٹ ایریاز میں فوری طور پر مچھر مار اسپرے کی جائیں۔

متعلقہ عنوان :