حکومت کے حق میں لکھیں اور حاصل کریں نقد 15 ہزار، بھارتی سرکار نے اپنی تعریفیں کرنے کے لیے پیسے دینا شروع کر دیے

حکومت کے حق میں کالم لکھنے پر پیسے ملیں گے، بھارتی ریاست جھار کھنڈ کی حکومت نے اخبارات میں اشتہار شائع کروا دیئے

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ منگل 17 ستمبر 2019 00:23

حکومت کے حق میں لکھیں اور حاصل کریں نقد 15 ہزار، بھارتی سرکار نے اپنی ..
نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 16 ستمبر2019ء) بھارتی سرکار نے اپنی تعریفیں کرنے کے لیے پیسے دینا شروع کر دیے ہی۔ بھارتی ریاست جھار کھنڈ کی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ حکومت کے حق میں لکھیں اور نقد 15 ہزار روپے حاصل کریں۔ بھارتی ریاست جھار کھنڈ کی حکومت نے اخبارات میں اشتہار شائع کروائے ہیں کہ حکومت کے حق میں کالم لکھنے پر پیسے ملیں گے۔

اشتہار میں کہا گیا ہے کہ اگر آپ صحافی ہیں اور حکومتی منصوبوں کے بارے میں لکھنا چاہتے ہیں تو حکومت آپ کو لکھنے کے بدلے پیسے دے گی۔ اس کے ساتھ ہی طریقہ کار بھی بتایا گیا ہے کہ اگر کوئی بھی حکومت کی کارکردگی کے حق میں لکھا گیا مضمون جو اخبار میں شائع ہو گا اس کی کاپی انفارمیشن ڈیپارٹ میں جمع کروائیں اور 15 ہزار روپے نقد وصول کریں۔

(جاری ہے)

یہ اشتہار بھارتی ریاست جھاڑ کھنڈ میں بی جے پی حکومت کے انفارمیشن اینڈ پبلک ریلیشنز ڈپارٹمنٹ نے ایک اخبار میں شائع کروایا ہے۔

اشتہار میں مزید کہا گیا ہے کہ اس طرح سے انعام حاصل کرنے کے لیے صحافی درخواست جمع کروائیں۔ یہ بھی بتایا گیا ہے کہ حکومت کے حق میں لکھے گئے مضامین کو کتابی شکل بھی دی جائے گی اور جس کسی صحافی کا مضمون کتاب کے لئے منتخب ہو گا اس کو مزید پانچ ہزار روپے دیئے جائیں گے۔ ریاست جھاڑ کھنڈ کی حکومت نے باقاعدہ اخبار میں اس حوالہ سے اشتہار شائع کروایا ہے۔

اشتہار میں مزید یہ بھی کہا گیا ہے کہ صحافیوں کو معاوضہ دینے کے لئے کمیٹی بنائی جائے گی اور ٹی وی چینل کے رپورٹر بھی اپنی رپورٹ جمع کروا سکتے ہیں اور ان کو بھی فی رپورٹ 15 ہزار کا معاوضہ ملے گا۔ اخبار میں اشتہار شائع ہونے کے بعد کئی صحافیوں نے درخواستیں جمع کروانا شروع کر دی ہیں۔ بھارت دنیا میں اس وقت رسوا ہو رہا ہے اور مقبوضہ کشمیر میں ظلم کرنے پر بھارت پر شدید تنقید کی جا رہی ہے اور اب بھارت نے اندرونی طور پہ بھی رسوا ہونے سے بچنے کے لیے صحافیوں کو رشوت دینا شروع کر دی ہے۔