فلپائن ،ٹرک گہری کھائی میں جا گرا، پندرہ افراد ہلاک، پانچ زخمی

منگل 17 ستمبر 2019 22:51

منیلا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 ستمبر2019ء) فلپائن میں ایک ٹرک گہری کھائی میں جا گرا جس کے نتیجے میں پندرہ افراد ہلاک جبکہ پانچ زخمی ہو گئے ۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق حادثہ صوبہ کوتاباتو میں اس وقت پیش آیا جب بیس افراد پر مشتمل ایک ٹرک مشکل موڑ کاٹتے ہوئے گہری کھائی میں جا گرا جس کے نتیجے میں چودہ افراد موقع پر ہلاک جبکہ چھ زخمیوں میں سے ایک ہسپتال میں جا کر دم توڑ گیا ۔ دیگر پانچ زیر علاج ہیں ۔ حادثے کی وجوہات جاننے کے لئے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں ۔ ۔

متعلقہ عنوان :