لاہور،پولیس اہلکاروں کی کارروائی ، بڑی تعداد میں اسلحہ برآمد

منگل 17 ستمبر 2019 23:15

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 ستمبر2019ء) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے باہر تعینات پولیس اہلکاروں نے کارروائی کرتے ہوئے بڑی تعداد میں اسلحہ برآمد کر لیا ہے۔ پولیس نے عدالت کے باہر اسلحہ لے کر آنے والے افراد کو حراست میں لے کر متعلقہ تھانے کے حوالے کر دیا ہے جبکہ تھانہ پولیس نے اسلحہ ہمراہ لانے والے افراد کے خلاف مقدمات درج کر لئے ہیں۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ گزشتہ روز انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں ائیرپورٹ فائرنگ کیس کی سماعت تھی جہاں فائرنگ کیس میں ملوث ملزمان قیصر اور سہیل بٹ کو پیش کیا جانا تھا پولیس نے شعبہ ظاہر کیا ہے کہ گرفتار کئے گئے افراد کا تعلق ائیر پورٹ فائرنگ کسی کے ملزمان کے مخالف دھڑے سے ہے جبکہ ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزمان نے موقف اختیار کیا ہے کہ ان کے قبضے سے برآمد کیا جائے والا اسلحہ لائسنسی ہے جسے وہ پیشی کے موقع پر دشمن داری کی وجہ سے اپنے ذاتی تحفظ کے لئے ساتھ لے کر آئے تھے۔ پولیس نے تفتیش شروع کر دی ہے۔