مقدمہ کے مدعی یا ملزم پارٹی سے کسی قسم کے اخراجات مانگنے والے پولیس افسران کے خلاف مقدمات درج ہوں گے،ڈی آئی جی محمد فیصل رانا

بدھ 18 ستمبر 2019 00:05

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 ستمبر2019ء) سٹی پولیس افسرڈی آئی جی محمد فیصل رانا نے ضلع بھر کے تھانوں میں زیر تفتیش مقدمات کی رپورٹ طلب کر تے ہوئے کہا ہے کہ انصاف میں تاخیر انصاف سے انکار کے مترادف ہے مقدمہ کے مدعی یا ملزم پارٹی سے کسی قسم کے اخراجات مانگنے والے پولیس افسران کے خلاف مقدمات درج ہوں گے نیشنل ایکشن پلان کی خلاف ورزی پر فوری مقدمات درج اور گرفتاریاں کی جائیںان خیالات کا اظہار انہوں نے پولیس لائنز میںاجلاس کے دوران کیا اجلاس میں ایس ایس پی آپریشنزسید علی اکبر،ایس ایس پی انوسٹی گیشن محمد فیصل،ایس پی صدر رائے مظہر اقبال،ایس پی پوٹھوہار سید علی ،ایس پی راول آصف مسعود سمیت پولیس افسران نے شرکت کی سی پی اونے اجلاس میں ہر پولیس ڈویژن کے ایس پی سے اس کے تھانوں میں زیر تفتیش مقدمات کی رپورٹ مقدمہ وائیز طلب کی انہوں نے کہا کہ محض ایف آئی آرکا اندراج ہی عوام کو انصاف دینا نہیں بلکہ ملزمان کی گرفتاری ان سے ریکوری ،واردات میں استعمال ہونے والے آلات اسلحہ یا دیگر سامان کی بر آمدگی ٹھوس شواہد کی بنیاد پر مقدمہ کی تفتیش اور پھر عدالت میں بروقت چالان پیش کرنا ہی انصاف کے تمام تقاضوں کو پورا کرتا ہے انہوں نے کہا کہ انصاف میں تاخیر انصاف سے انکار کے مترادف ہے انصاف میں کسی قسم کی تاخیر کسی بھی صورت قابل قبول نہیںسی پی او نے کہا کہ سرکل کے ایس ڈی پی او اور ڈویژن کے ایس پی اس بات کے ذمہ دار ہیں کہ وہ مقدمہ کے اندراج کے بعد اس کے فالو اپ کے حوالے سے باقاعدہ معلومات لیتے رہیں،ریاست نے پولیس کو عوام کے جان ومال کے تحفظ کے لئے وسائل مہیا کر رکھے ہیں،یہ بات کسی بھی صورت قابل قبول یا قابل برداشت نہیں کہ کوئی پولیس والا مدعی یا ملزم پارٹی سے ریڈکرنے یا دیگر عنوانات کے تحت رقم یا وسائل کا تقاضا کرے اگر اس طرح کی شکایت سچ ثابت ہوتی ہے تو پولیس والوں کے خلاف میںخود مقدمات درج کرواؤں گا۔

متعلقہ عنوان :