آل بلوچستان ڈپٹی کمشنر شہید سکندر آباد رائفل شوٹنگ چمپیئن شپ کچھی بولان کے استاد رحیم بخش نے جیت لی

منگل 17 ستمبر 2019 23:00

کوئٹہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 ستمبر2019ء) پہلا آل بلوچستان ڈپٹی کمشنر شہید سکندر آباد رائفل شوٹنگ چمپیئن شپ کچھی بولان کے استاد رحیم بخش نے میدان مار لیا اس چیمپئن شپ کے مہمان خصوصی کمشنر قلات ڈویڑن حافظ محمد طاہر تھے ان کے ساتھ ڈپٹی کمشنر شہید سکندر آباد بھی تھے۔

(جاری ہے)

کمشنر قلات ڈویڑن حافظ محمد طاہر نے بلوچستان رائفل ایسوسی ایشن کے صدر سردار حاجی مطیع اللہ خان طوخی، جنرل سیکرٹری حاجی عبدالصمد خان اچکزئی، ڈسٹرکٹ رائفل ایسوسی ایشن شہید سکندر آباد کے صدر نذیر احمد میروانی بہترین ایونٹ آرگنائز کرانے پر داد دی۔

باہر سے آئے ہوئے تمام نشانہ بازوں کا شکریہ ادا کیا۔ کمشنر قلات ڈویڑن نے جیتنے والے نشانہ بازوں میں کیش پرائز تقسیم کئے۔ اس چیمپیئن شپ میں بلوچستان بھر سے تمام کلبز نے حصہ لیا ہر کلب کے کم از کم 25شوٹرز نے شرکت کی ان نشانہ بازوں کا تعلق بلوچستان میں آباد مختلف اقوام سے تھا۔

متعلقہ عنوان :