صوبائی وزیرصحت ڈاکٹریاسمین راشدنے انسدادڈینگی مہم میں مجرمانہ غفلت پرمتعلقہ افسران کے خلاف سخت کارروائی کاحکم دے دیا
پنجاب کے تمام سرکاری ہسپتالوں میں سی بی سی ٹیسٹ بالکل مفت کرنے اورنجی لیبزمیں ٹیسٹ فیس میں کمی کیلئے اقدامات اٹھائے جائیں پنجاب کے ہرسرکاری ہسپتال میں ڈینگی کے شکارمریضوں کیلئے انتہائی نگہداشت وارڈز مختص کئے گئے ہیں ضلعی انتظامیہ ہسپتالوں سے اعدادوشمارپرانحصار کرنے کی بجائے خودسرگرمیوں کی نگرانی کرے : وزیرصحت پنجاب جھوٹی اعدادوشمارپرمبنی رپورٹس بھجوانے پرمتعلقہ ضلعی انتظامیہ کے خلاف سخت محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی: چیف سیکرٹری پنجاب ڈینگی مریضوں کی تعدادکے اعدادوشمارناقابل قبول ہیں، تمام اضلاع میں سرویلنس ٹیموں کومتحرک کیاجائے : صوبائی سیکرٹری صحت کیپٹن(ر) محمدعثمان
بدھ 18 ستمبر 2019 21:35
(جاری ہے)
اجلاس میں محکمہ پولیس، انہار، واسا، سپیشل برانچ، ایل ڈی اے، موسمیات، فشریز، پی آئی ٹی بی، اوقاف، کوآپریٹو، ریلوے، ہائرایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ، فنانس، ٹرانسپورٹ، سوشل ویلفیئر، ڈی ایچ اے لاہور، ماحولیات ودیگرافسران نے شرکت کی۔
صوبائی سیکرٹری صحت کیپٹن(ر) محمدعثمان نے وزیرصحت کوصوبہ بھرمیں انسدادڈینگی مہم کی سرگرمیوں بارے تفصیلی بریفنگ دی۔صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدنے کہاکہ پنجاب کے تمام سرکاری ہسپتالوں میں سی بی سی ٹیسٹ بالکل مفت کرنے اورنجی لیبزمیں ٹیسٹ فیس میں کمی کیلئے اقدامات اٹھائے جائیں۔ ضلعی انتظامیہ کوانسدادڈینگی مہم کی سرگرمیاں بڑھانے کیلئے بارہاہدایات جاری کررہے ہیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے بھی انسدادڈینگی مہم میں مجرمانہ غفلت کے مرتکب افسران کے خلاف سخت کارروائی کی ہدایت کی ہے۔ضلعی انتظامیہ ہسپتالوں سے اعدادوشمارپرانحصار کرنے کی بجائے خودسرگرمیوں کی نگرانی کرے۔ وزیر صحت پنجاب نے مزیدکہاکہ سرکاری ہسپتالوں میں مریضوں کی تعدادمیں دن بہ دن اضافہ انتہائی تشویش ناک ہے۔ تمام اضلاع تھرڈپارٹی ایویلوایشن کروانے کیلئے محکمہ صحت کوفوراًمراسلہ بھیجیں۔نجی ہسپتالوں کوڈینگی کیسزبارے فوراًمحکمہ صحت پنجاب کورپورٹ کرنے کاحکم دیاگیاہے۔پنجاب کے ہرسرکاری ہسپتال میں ڈینگی کے شکارمریضوں کیلئے انتہائی نگہداشت وارڈزبھی مختص کئے گئے ہیں۔چیف سیکرٹری پنجاب یوسف نسیم کھوکھرنے سرویلنس، مانیٹرنگ اوررپورٹنگ کامعیاربہتربنانے کی ہدایت کی۔ چیف سیکرٹری پنجاب نے مزیدکہاکہ جھوٹی اعدادوشمارپرمبنی رپورٹس بھجوانے پرمتعلقہ ضلعی انتظامیہ کے خلاف سخت محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔انہوں نے فوگنگ کے دوران ایس اوپیزپرعمل نہ کرنے پرڈی سی چکوال کوانکوائری کرنے کاحکم بھی دیا۔ صوبائی سیکرٹری صحت کیپٹن(ر) محمدعثمان نے کہاکہ محکمہ صحت پنجاب نے پی آئی ٹی بی کی مددسے انسدادڈینگی مہم کی سرگرمیوں کے معیارکوپرکھنے کیلئے خصوصی اینڈرائیڈ اپلیکیشن تیارکی ہے۔ ڈینگی مریضوں کی تعدادکے اعدادوشمارناقابل قبول ہیں۔ صوبائی سیکرٹری نے مزیدکہاکہ نجی ہسپتالوں اورلیبزکومحکمہ صحت کوڈینگی کیسزبارے فوراًرپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ تمام اضلاع میں سرویلنس ٹیموں کومتحرک کیاجائے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پاکستان اور چین کے درمیان برادرانہ تعلقات دہائیوں پر محیط ہے،محسن نقوی
-
غزہ کی جنگ: امریکی بموں سے فلسطینی ہلاکتیں ہوئیں، بائیڈن
-
چیئرمین ایف بی آر کو زیر التواءٹیکس مقدمات پر اٹارنی جنرل آفس نے تجاویز ارسال کر دیں
-
ہمارا معاشرہ ٹرانس جینڈر افراد کے ساتھ کیا سلوک روا رکھتا ہے؟
-
پاکستان کی غزہ میں جاری اسرائیلی جارحیت کی مذمت، مقبوضہ فلسطینی علاقے میں بچوں اور عورتوں کو نشانہ بنایا جارہا ہے، ترجمان دفتر خارجہ
-
چینی کمپنیاں پاکستان میں پاور سیکٹر کو درپیش ٹرانسمیشن نقصانات بارے تکنیکی اور اختراعی اقدامات لینے میں مدد فراہم کریں،احسن اقبال
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججوں کیخلاف سوشل میڈیا مہم، توہین عدالت کی کارروائی کیلئے کیس سماعت کیلئے مقرر
-
ای ڈاٹ کو کے وفد کا پی ٹی اے کا دورہ
-
9 مئی پاکستان کی تاریخ کا سیاہ دن ہے،خواجہ رمیض حسن
-
افغان انتظامیہ افغانستان کی سرزمین پر دہشت گردوں کی محفوظ پناہ گاہوں کا خاتمہ کرے،ترجمان دفتر خارجہ
-
’عوام کے ٹیکس کا پیسہ ذاتی تشہیر پر استعمال نہ ہو‘
-
ضلع جہلم میں زیر تعمیر ٹراما سینٹر ز ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹرز ہسپتال جہلم اور بنیادی مرکز صحت ٹوبہ کی جلد تکمیل کے لیے 35 ملین کے فنڈز جاری کر دیے جائیں گے۔ سینیئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.