ہمیں اپنے ملک کو مضبو ط بنا نے کیلئے زیا دہ سے زیا دہ ٹیکس دینا ہو گا،عوام جتنا زیادہ ٹیکس دینگے ملک اتنا زیادہ خوشحال اور ترقی یافتہ ہوگا

وز یرمملکت برائے اقتصادی امور حماد اظہر کی نجی ٹی وی چینل سے گفتگو

جمعرات 19 ستمبر 2019 00:15

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 ستمبر2019ء) وز یرمملکت برائے اقتصادی امور حماد اظہر نے کہا کہ ہمیں اپنے ملک کو مضبو ط بنا نے کیلئے زیا دہ سے زیا دہ ٹیکس دینا ہو گا،عوام جتنا زیادہ ٹیکس دینگے ملک اتنا زیادہ خوشحال اور ترقی یافتہ ہوگا۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کو ایک نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ ملکی معیشت کی مظبوطی اور خوشحالی کیلئے ٹیکس کا یہ پیسہ عو ام پر ہی خرچ کرنا ہو گا، انہوں نے کہا کہ رواں سال پاکستان میں 30% زیا دہ ٹیکس جمع ہوا ہے ۔

متعلقہ عنوان :