رواں مالی سال کے دوران سرکاری اور پرائیویٹ صارفین سے بلنگ کی مد میں51 ارب روپے کی وصولیاں

جمعرات 19 ستمبر 2019 18:11

ملتان ۔19 ستمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 ستمبر2019ء) ملتان الیکٹرک پاورکمپنی (میپکو)نے رواں مالی سال 2019-20کے دوران سرکاری اور پرائیویٹ صارفین سے بلنگ کی مد میں51 ارب روپے کی وصولیاں کی ہیں جس سے پروگریسوریکوری کی شرح تقریبا97.32فیصدرہی ہے ۔ریجن بھر کے پرائیویٹ صارفین سی49ارب روپے سے زائد وصولیوں کے ساتھ شرح97.65فیصد اور سرکاری اداروں /محکموں سی2ارب57کروڑروپے وصولیوں کے ساتھ شرح91.34فیصد رہی۔

چیف ایگزیکٹو آفیسر میپکو انجینئر طاہر محمود کی ہدایات کی روشنی میں صارفین کو اُن کے استعمال شدہ یونٹس کے مطابق درست بلنگ کی جارہی ہے اور صارفین کی سہولت اور اطمینان کے لئے میٹر ریڈنگ کی تصاویر بجلی بلوں پر شائع کی جارہی ہیں ۔ صارفین کو ریڈنگ اور بلنگ کی تفصیلات سے متعلق بذریعہ شارٹ میسج سروسز(SMS)معلومات بھی بھیجی جارہی ہیں ۔

(جاری ہے)

یکم جولائی 2019 سے 31اگست2019 کے درمیانی عرصہ میں ملتان سرکل کی سرکاری اور پرائیویٹ صارفین سی11ارب77کروڑروپے ریکوری کے ساتھ شرح97.54 فیصد رہی ۔

ڈیرہ غازی خان سرکل میں3 ارب91 کروڑ روپے سے زائد وصولیوں کے ساتھ شرح97.44فیصد ، وہاڑی سرکل میں4 ارب 7 کروڑ33لاکھ روپے ریکوری کے ساتھ شرح98.25 فیصد، بہاولپور سرکل میں6ارب 73 کروڑروپے وصولیوں کے ساتھ شرح96.83فیصد رہی ۔ ساہیوال سرکل میں6 ارب91کروڑ روپے وصولیوں کے ساتھ شرح98.01فیصد، رحیم یار خان سرکل میں5ارب72کروڑ روپے وصولیوں کے ساتھ شرح 96.43 فیصد، مظفرگڑھ سرکل میں 5 ارب63کروڑ روپے سے زائد ریکوری کے ساتھ شرح96.58فیصد، بہاولنگر سرکل میں2ارب97کروڑ روپے سے زائد وصولیوں کے ساتھ شرح97.80فیصد اور خانیوال سرکل میں سرکاری اور پرائیویٹ صارفین سی3 ارب83کروڑ روپے ریکوری کے ساتھ شرح97.17فیصد رہی ۔

متعلقہ عنوان :