سندھ ہائی کورٹ نے صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ اویس قادر شاہ کی ضمانت قبل از گرفتاری منظور کر لی

جمعرات 19 ستمبر 2019 20:02

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 ستمبر2019ء) سندھ ہائی کورٹ نے صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ اویس قادر شاہ کی ضمانت قبل از گرفتاری منظور کر لی۔

(جاری ہے)

سندھ ہائی کورٹ نے وزیر ٹرانسپورٹ کو 5 لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کی ہدایت کی ہے وزیر ٹرانسپورٹ کی ضمانت قبل از وقت گرفتاری 16 اکتوبر تک ضمانت کی گئی ،عدالت نے وزیر ٹرانسپورٹ کو تفتیش جوائن کرنے کا بھی حکم دیا ہے وزیر ٹرانسپورٹ کا اپنی درخواست میں کہنا تھا کہ نیب سکھر خورشید شاہ کے خلاف تحقیقات کر رہا ہے،نیب حکام نے میرے اور میرے اہل خانہ کے خلاف بھی تحقیقات شروع کر دی ہیں،نیب حکام نے میرے اثاثوں سے متعلق چیف کمشنر آر ٹی وی سکھر کو خط لکھا،نیب نے ابھی تک کال اپ نوٹس نہیں دیا مگر گرفتاری کا خدشہ ہے،نیب سے تعاون کرنے کے لیے تیار ہوں،میری کوئی خفیہ جائیداد یا اثاثے نہیں۔