مسلط کردہ نااہل حکمرانوں کوڈیل اورنہ ہی ڈھیل دی جائیگی،قاری محمدعثمان
آزادی مارچ حکمرانوں کو تنکے کی طرح بہالے جائیگا،بلدیہ ٹائون میںجے یو آئی ضلع غربی کے رکن سید طاہر شاہ سے ملاقات میں گفتگو
جمعرات 19 ستمبر 2019 23:55
(جاری ہے)
قاری محمد عثمان نے علماء کرام سے آزادی مارچ کی کامیابی اور امیرشریعت مولانا فضل الرحمن کی حفاظت وعمردرازی کیلئے خصوصی دعائوں کی درخواست کی۔
انہوں نے کہا کہ ابھی مارچ کی تاریخ کاتعین نہیں ہوا اورنا اہل ریجیکٹڈ حکمرانوں کی نیندیں حرام ہوچکی ہیں،اور وہ دربدر پھررہے ہیں،اور کسی ایسے مسیحاکے منتظرہیں جومولانا صاحب کوآزادی مارچ موخرکرنے پر قائل کردے لیکن اب پوری قوم کا شدیداصرارہے کہ مولانا فضل الرحمن فوری آزادی مارچ کااعلان کریں۔پوری قوم بے چینی سے اس لمحہ کا انتظارکررہی ہے۔قاری محمد عثمان نے کہاکہ آزادی مارچ حکمرانوں کو تنکے کی طرح بہالے جائیگا۔قوم کے صبرکاپیمانہ لبریزہوچکاہے اور وہ مولانا کی قیادت میں ہر قربانی کے لئے تیارہیں۔ انہوں نے کہاکہ جعلی حکمرانوں کیلئے اب بھاگنے کاکوئی راستہ نہیں بچاہے۔قوم اور ملک کے مفاد میں حکومت گھر چلی جائے۔ ایسے وقت میں توبہ بھی قبول نہیںہوتی ۔ انہوں نے کہاکہ جمعیت علماء اسلام ملک و ملت کی سالمیت کیلئے میدان میں ہے۔ مولانا فضل الرحمن نے تہیہ کررکھاہے کہ قوم کو ان ناجائزاور عوام دشمن حکمرانوں سے نجات دلائیں گے۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
کراچی کی مسجد سے چور کی لیپ ٹاپ چرانے کی ویڈیو وائرل، لوگوںکے دلچسپ تبصرے
-
بیرون ملک تعلیم کے نام پر طلبہ سے فراڈ والے گینگ کا اہم رکن گرفتار
-
خیبرپختونخوا حکومت کا گاڑیوں پر روڈ یوزر چارج بل 2024 بہت جلد منظوری کیلئے پیش کیا جائے گا، مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم
-
چئیرمین سینٹ سید یوسف رضا گیلانی سے جنوبی پنجاب سیکریٹریٹ میں سابق وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی اور وفود کی ملاقاتیں
-
اسلام آباد، ڈرائیونگ لائسنس کی فیس میں 25فیصد اضافہ
-
پاکستان بیورو برائے شماریات کی ہفتہ وار رپورٹ جاری ،قیمتوں میں ہفتہ وار بنیادوں پر 1.39 فیصد کی نمایاں کمی
-
ڈیرہ اسماعیل خان پولیس کی کارروائی،ڈاکو گرفتار ، چھینی گئی رقم 6 لاکھ روپے برآمد
-
کامن ویلتھ یوتھ سیکرٹریٹ پاکستان میں بننے سے نوجوانوں کو 56ممالک تک رسائی ہو گی، رانا مشہود احمد
-
عدالت کا سیل کردہ تندور ڈی سیل اور گرفتارلوگوں کو رہا کرنے کا حکم
-
سپریم کورٹ،نیب ترامیم فیصلے کیخلاف اپیلوں پر سماعت کیلیے لارجربینچ تشکیل،سماعت 14مئی کوہوگی
-
اسلام آبادجیل تعمیر کا پہلا مرحلہ ریکارڈ 6 ماہ کی مدت میں مکمل کیا جائے گا،وفاقی وزیر داخلہ
-
وزیراعلیٰ پنجاب نے طلبہ کیلئے لیپ ٹاپ سکیم کی منظوری دیدی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.