y خورشید شاہ کی قومی احتساب بیورو نیب کی حراست میں طبیعت خراب

q فوری طورپر پولی کلینک ہسپتال منتقل کردیاگیا،ڈاکٹروں انہیں شعبہ امراض قلب میں داخل کرکے ابتدائی طبی معائنہ کیا، کا شوگر اور دل کی دھڑکن معمول سے زیادہ تھی انہیں سانس اور معدے میں بھی تکلیف لاحق ہے، خورشید شاہ کی ای سی جی اور ٹیسٹ بھی کرائے گئے جو کہ نارمل نکلے، ڈاکٹروں نے معائنے کے بعد ان کی صحت تسلی بخش قرار

جمعرات 19 ستمبر 2019 21:20

] اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 ستمبر2019ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے سینیئر رہنما سید خورشید شاہ کی قومی احتساب بیورو نیب کی حراست میں طبیعت خراب ہو گئی، فوری طور پر پولی کلینک ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سابق قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ کو گزشتہ روز پیٹ تکلیف ہوئی جبکہ انہیں سینے میں بھی درد محسوس ہوا جس کے بعد انہیں فوری طور پر وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے پولی کلینک ہسپتال منتقل کر دیا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے انہیں شعبہ امراض قلب میں داخل کرکے ابتدائی طبی معائنہ کیا، ڈاکٹروں کے مطابق ان کا شوگر اور دل کی دھڑکن معمول سے زیادہ تھی انہیں سانس اور معدے میں بھی تکلیف لاحق ہے، خورشید شاہ کی ای سی جی اور ٹیسٹ بھی کرائے گئے جو کہ نارمل نکلے، ڈاکٹروں نے معائنے کے بعد ان کی صحت تسلی بخش قرار دی ہے، پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما جاوید لطیف نے ہسپتال جاکر ان کی عیادت کی، تاہم پیپلزپارٹی اراکین کو ان سے ملنے نہیں دیا گیا، میڈیا رپورٹس کے مطابق قمر زمان کائرہ، اعتزاز احسن اور چوہدری منظور ان کی ملاقات کیلئے ہسپتال پہچے تھے لیکن انہیں ملاقات کی اجازت نہیں دی گئی، یاد رہے کہ خورشید شاہ کو بدھ کو نیب نے آمدن سے زائد اثاثہ جات کے الزام میں حراست میں لے لیا تھا جس کے بعد پولی کلینک ہسپتال میں ان کا طبی معائنہ کرایا گیا تھا، معائنے میں انکشاف ہوا تھا کہ ان کی دل کی ڈھرکن اور شوگر لیول معمول سے زیاہد ہے۔

۔