ڈیرہ پولیس کی مختلف کارروائیاں، 18 مشکوک افراد کو گرفتار

جمعہ 20 ستمبر 2019 17:08

ڈیرہ اسماعیل خان ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 ستمبر2019ء) ڈیرہ پولیس نے تھانہ کینٹ، صدر، یارک، پروآاور بندکورائی کی حدود میں سرچ اینڈ اسٹرائیک آپریشنز کے دوران 18 مشکوک افراد کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ 02 عدد کلاشنکوف،03 رائفل،05 بندوق،03 پسٹل سمیت 209 کارتوس برآمد کیے۔

(جاری ہے)

اس دوران شہر کے مختلف27 مقامات پر اچانک ناکہ بندیاں لگائی گئی جس میں 14 مشکوک افراد کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے غیر قانونی اسلحہ اور منشیات03 پستول،18 کارتوس،1130 گرام چرس،215 گرام ہیروئن، 4500 گرام بھنگ اور 02 مجرم اشتہاری کو بھی گرفتار کیا گیا۔

پولیس نے 175 کرایے کے مکانات اور36 ہوٹلوں کو چیک کیا۔01 گھر کیخلاف سیکورٹی ایکٹ کے تحت سیکورٹی کے انتظامات نہ ہونے پر مقدمہ درج کیا گیا۔ضلعی سطح پر 103 سکولوں کو چیک کیا گیا،27 اڈوں اور70 حساس مقامات کو چیک کیاگیا۔05 حساس مقام کی سیکورٹی ایکٹ کے تحت انتظامات مکمل نہ ہونے پر اس کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :