اثاثہ جات کیس، خورشید شاہ کو پولی کلینک ہسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا

جمعہ 20 ستمبر 2019 17:38

اثاثہ جات کیس، خورشید شاہ کو پولی کلینک ہسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 ستمبر2019ء) اثاثہ جات کیس میں گرفتار خورشید شاہ کو پولی کلینک ہسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا جس کے بعد سابق اپوزیشن لیڈر و رہنما پیپلزپارٹی خورشید شاہ کو نیب پنڈی کے آفس منتقل کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

خورشید شاہ 21 ستمبر تک راہداری ریمانڈ پر نیب کے حوالے ہیں۔ خورشید شاہ کو گزشتہ رات طبیعت خراب ہونے پر ہسپتال لایا گیا تھا۔