وزیر اعظم کے اعلان پر وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں میں یوم یکجہتی کشمیر کی تقاریب کا انعقاد کیا گیا

طلبا نے گو انڈیا گو بیک، انڈیا جا جا کشمیر سے نکل جا ، کشمیر بنے گا پاکستان کے فلک شگاف نعرے لگائے

جمعہ 20 ستمبر 2019 17:40

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 ستمبر2019ء) وزیر اعظم کے اعلان پر جمعہ کے روزوفاقی سرکاری تعلیمی اداروں میں یوم یکجہتی کشمیر کی تقاریب کا انعقاد کیا گیا ۔

(جاری ہے)

اسلام آباد ماڈل کالج فار گرلز جی سکس ون فور میں طلبا اور اساتذہ نے کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیا،طلبا نے ہاتھوں میں پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن پر کشمیر کے حق اور بھارت کے خلاف نعرے درج تھے ۔طلبا نے گو انڈیا گو بیک، انڈیا جا جا کشمیر سے نکل جا کے اور کشمیر بنے گا پاکستان کے فلک شگاف نعرے لگائے۔