پنجاب بھرمیں946ٹریفک حادثات میں08افراد جاں بحق1058زخمی ہوئے

جمعہ 20 ستمبر 2019 18:02

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 ستمبر2019ء) پنجاب ایمرجنسی سروس نے گذ شتہ 24گھنٹوں کے دوران پنجاب بھرمیں946روڈ ٹریفک حادثات پر ریسپانڈ کیا جس میں08افرادجاں بحق جبکہ1058افراد شدیدزخمی ہوئے جنہیں فوری طور پر نزدیکی ضلعی اور تحصیل کے ہسپتالوںمیں منتقل کیا گیا۔430معمولی زخمی لوگوں کو ریسکیومیڈیکل ٹیمز کی جائے حادثہ پر بروقت طبی امداد فراہم کرنے کی وجہ سے ہسپتالوں پر بوجھ بھی کم ہوا ۔

ان حادثات میں زیادہ تر تعداد (67فیصد )موٹر سائیکلز حادثات کی ہے اس لیے وقت کی ضرورت ہے کہ روڈ ٹریفک حادثات کی بڑھتی ہوئی شرح کو کم کرنے کے لیے ٹریفک قوانین پر سختی سے عمل کیا جائے اوراولین کے نظم و ضبط کا خیال رکھیں۔ اعداد و شمار کے مطابق ریسکیو 1122کے صوبائی مانیٹرنگ سیل کو موصول ہونے والی ایمرجنسی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات 448ڈرائیوز،کم عمرڈرائیور24مسافر493اور125پیدل چلنے والے افراد متاثر ہوئے ۔

(جاری ہے)

اعدادو شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ230ٹریفک حادثات کی فون کالز لاہور کنٹر ول روم میںموصول ہوئیں، جن میں صوبائی درالحکومت232متاثرین کے ساتھ پہلے فیصل آباد 91حادثات میں 98متاثرین کے ساتھ دوسرے اورملتان78حادثات میں91متاثرین کے ساتھ تیسرے نمبرپررہا۔ ان ٹریفک حادثات کے کل1066متاثرین میں892مرد اور174خواتین شامل ہیںجبکہ زخمی ہونیوالوںمیں207افراد کی اوسط عمر18سال سے کم اور581فراد کی اوسط عمر 18سے 40سال کے درمیان جبکہ278زخمی افراد کی اوسط عمر 40سال سے زائد ہے۔ان ٹریفک حادثات کے بیشتر واقعات میں786موٹر سائیکلز،125آٹو رکشے،67موٹر کاریں،28وین23مسافربسیں،17ٹرک اور117دوسری اقسام کی گاڑیاں شامل ہیں۔